مہناز بیگم کو ہم سے بچھڑے پانچ برس بیت گئے
چھاپ تلک سب چھین لی رے مو سے نینا ملا کےمہناز بیگم کا نام ان گلوکاراؤں میں آتا ہے جنہوں نے ستر کی دہائی میں میڈم نورجہاں کے ہوتے ہوئے گلوکاری میں اپنا نام بنایا۔ مہناز دیکھتے ہی دیکھتے گائیکی کے افق پر درخشاں ستارہ بن گئیں۔ انکی سریلی آوازجلد ہی فلم انڈسٹری کی ضرورت بن گئی
میرا پیار تیرے جیون کے سنگ رہے گا جبکہ موسیقار نثار بزمی نے بھی مہناز سے اچھے گیت گوائے۔ مہنازبیگم نے ڈھائی ہزار سے زیادہ نغمات ریکارڈ کروائے۔ مہناز کے گائے ہوئے ملی نغمے آج بھی شہرت رکھتے ہیں۔ حکومت پاکستان نے موسیقی کے شعبے میں مہناز کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا تھا۔
باہر ہے برسات بلا کی سردی ہے مہناز بیگم انیس جنوری دو ہزار تیرہ کو بحرین سے امریکہ جاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملیں۔ ان کی وفات سے دنیائے موسیقی کا ایک خوبصورت باب بند ہو گیاپیار کا وعدہ ایسے نبھائیں