کراچی میں پولیس مقابلے میں نقیب اللہ محسود کی ہلاکت پرسپرہائی وے پر احتجاجی مظاہرہ, پولیس کا ہوائی فائرنگ،شیلنگ اورواٹرکینن کا استعمال
یہ مناظرہیں سپرہائی وے کے جہاں راؤانوار کے ہاتھوں شاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانیوالے نقیب اللہ کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین نے ہاتھوں میں سیاہ پٹیاں، پلے کارڈز اور بینرزاٹھائے ہوئے تھے۔مظاہرین کی جانب سے راؤانوارکیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی اورمطالبہ کیا گیا کہ راؤانوار کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے فی الفورجیل میں ڈالا جائے,مظاہرین کی جانب سے سپرہائی وے کے دونوں ٹریک کوآگ لگا کربند کئے جانے اورالآصف پولیس چوکی پرمظاہرین کے گھسنے پرپولیس حرکت میں آئی اورمظاہرین کومنتشر کرنے کیلئے شدید شیلنگ،ہوائی فائرنگ اورواٹرکینن کا استعمال کیا۔جس سے متعدد مظاہرین زخمی بھی ہوئے,سپرہائی وے پراحتجاج کے باعث الآصف،سہراب گوٹھ، واٹرپمپ اوراطراف میں بدترین ٹریفک جام رہی،جس کے باعث شہریوں کوشدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا