افغانستان کا دارالحکومت کابل ایک بار پھر لہو لہو
ناپاک عزائم لیے چار مسلح دہشتگرد انٹر کانٹینینٹل ہوٹل میں گھس گئے،، اور لوگوں کو غمال بناتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کردی،، اور ہوٹل میں آگ لگا دی،، جس کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک درجنوں زخمی ہو گئے۔۔واقعےکی اطلاع ملتے ہی پولیس اورسیکورٹی فورسز بر وقت کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل کے ایک حصے پر قبضہ کر لیا ،،اور تمام افراد کو چھڑا لیا جبکہ جوابی کارروائی میں تین حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔۔حکام کے مطابق واقعہ واقعہ میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے،، تاہم حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔۔