پاکستان مکمل طورپرآزاد ملک نہیں،آج بھی محلاتی اوراداروں کی سازشیں ملک کوآگے بڑھنے نہیں دے رہیں, وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق
لاہورکےعلاقے والٹن میں باب پاکستان کی تعمیرنو کے سلسلے میں منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ ووٹ کے فیصلے کا احترام کیا جائے،، سب کو سیاست کرنے کی اجازت دی جائے ، فیصلہ لوگوں کا چلے گا ،، بند کمروں کا فیصلہ کوئی نہیں مانےگا، سیاستدان کو قبر میں بھی ڈال دو تو وہاں سے بھی سیاست کرتاہے، انہوں نےکہا کہ پاکستان مکمل طورپرآزاد نہیں ہوا،، ملک میں محاذ آرائی نہیں چاہتے ,خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب خدا کے لہجے میں بات نہ کریں ، عزت اورذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے وہ جسے چاہےاقتداردےاورجس سےچاہے چھین لے , وفاقی وزیرریلوے نے نون لیگ کی طرف سے شہبازشریف کی بطوروزیراعظم نامزدگی کی حمایت پرپارٹی کارکنوں کی تائید بھی حاصل کی ،، انہوں نےایک بارپھرمخالفین کوباورکرایاکہ نوازشریف وزیراعظم ہاوس کےبجائے جاتی امرا میں بیٹھ کرزیادہ خطرناک ثابت ہوگا