مہلک وبا کے پھیلنے اورناقص خوراک کی کمی کے باعث69بچوں سمیت سوافراد ہلاک ہوگئے
انڈونیشین حکام کے مطابق مشرقی صوبے پاپوا میں خسرے کی وبا پھوٹنے اور ناقص خوراک کی وجہ سے سو افراد ہلاک ہوگئے۔پاپوا کی فوج کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خسرے کے باعث 69بچوں کی لاشیں جمع کی جاچکی ہیں۔جبکہ پہاڑی قصبے اوکسیبل سے 27افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔فوجی ترجمان کے مطابق ہلاکتوں کی اطلاع مقامی حکام اورعینی شاہدین نے دی۔فوجی ترجمان کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد معلوم کرنے اورخسرے سے متاثرہ بچوں کے علاج کے لیے جکارتہ حکومت نے طبی ٹیمیں پاپوا کے مختلف حصوں میں روانہ کردی ہیں