خواتین کو اچھی میک اپ مصنوعات کی فراہمی کے لیے لاہور میں دو روزہ انٹرنیشنل میک اپ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا
بناؤسنگھار اور سجنا سنورنا ہے صنف نازک کی فطرت میں شامل۔ ایسے میں مل جائے برانڈڈ میک اپ کا ساتھ تو لگ جاتے ہیں حسن کو چارچاند۔ لاہور میں اسی مناسبت سےسجامیک اپ کی مصنوعات کا رنگا رنگ میلہ جس میں بیس سے زائد معروف برانڈز کی مصنوعات نمائش کے لیے پیش کی گئیں۔نمائش کا بنیادی مقصد اصلی میک اپ مصنوعات کو پاکستانی خواتین کی پہنچ میں لانا ہے۔ رنگ و خوشبو کے اس میلے میں آئی خواتین بے حد خوش نظر آئیں۔ دوروزہ نمائش میں میک اپ مصنوعات پر خصوصی رعایت بھی رکھی گئی ہے۔
میک اپ نمائش کی منتظمین کا کہنا تھا کہ میک اپ صرف تقریبات ہی نہیں بلکہ روزمرہ زندگی کا حصہ بن چکاہے۔اچھی میک اپ مصنوعات بارے خواتین کو آگاہی ہونا چاہیے۔