سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو سفارشات بجوا دیں
نیپرا کو سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی نے بجلی کے یونٹ می کمی کے لئے سفارشات بھیج دی ہیں جس کے زریعے بجلی کی قیمتوں میں دوروپے ستتر پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی جا رہی ہے۔ قیمتوں میں کمی سے صارفین کو تقریبا اٹھارہ ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ دسمبرمیں بجلی کی اوسط ایندھن کی پیداواری لاگت پانچ روپے فی یونٹ رہی۔ بجلی کی پیداواری لاگت انتالیس ارب انتیس کروڑ روپے رہی ، سی سی پی اے کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے آٹھ روپےدس پیسے فی یونٹ وصول کیے ۔دسمبر میں سات ارب چہتر کروڑ اٹھائیس لاکھ یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف تین سو یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو نہیں ملے گا۔