حکومت گڑبڑ کرنے والے افراد کے خلاف خود مقدمہ درج کرائے گی۔ رانا ثناء اللہ
صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کو گڑبڑ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا۔پیر کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کو ایسے افراد کیخلاف خود ایکشن لینا ہوگا ، ایسے لوگوں کو نہ صرف تعلیمی اداروں سے نکال دینا چاہیئے بلکہ ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کی جانی چاہیئے ،اگر یونیورسٹی انتظامیہ کو اس حوالے سے کسی قسم کی مشکلات کا سامنا ہے تو ہمیں بتایا جائے ہم خود مقدمہ درج کروا کے ایسے افراد کو یونیورسٹی سے نکال دیں گے جو نہ تو خود پڑھتے ہیں نہ کسی کو پڑھنے دیتے ہیں۔