ملتان سوائن فلو،مزید 3افراد جاں بحق، تعداد 33 ہوگئی۔
ملتان میں سوائن فلو سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید تین مریض جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد نشتر ہسپتال میں سوائن فلو سے ہلاکتوں کی تعداد 33 تک جا پہنچی ہے۔نشتراسپتال ذرائع کے مطابق ایک ماہ کے دوران سوائن فلو کے شبہے میں لائے گئے مریضوں کی تعداد 226 ہوگئی ہے ۔ منگل کو مزید 3 مریض نشتر اسپتال میں دم توڑ گئے .مرنے والوں میں 44 سالہ زہرہ ، 30 سالہ حسن اور 55 سالہ شافی شامل ہیں. نشتراسپتال میں اب بھی سوائن فلو کے 12 مریض زیر علاج ہیں.گزشتہ روز جھنگ کی رہائشی 45 سالہ خاتون خورشید بی بی بھی دم توڑ گئی تھی۔ واضح رہے جنوبی پنجاب بھر میں سوائن فلو سے ابتک 51 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔