آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم تو وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی کرپشن کی محض ایک جھلک ہے, عمران خان
چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹوئٹ کیا کہ شہباز شریف کی آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کا فراڈ تو ابھی آغاز ہے، نیب نے تحقیقات شروع کیں تو سستی روٹی، میٹرو، دانش اسکول اور اورنج ٹرین کے حوالے سے کئی گھپلے منظر عام پر آئیں گے جنہیں ابھی تک چھپا کر رکھا گیا،،، عمران خان نے کہا شہباز شریف نے ابھی سے رونا شروع کر دیا،میں نے سپریم کورٹ کے سامنے ایک سال تک پیش ہوتا رہا،اگر وہ بے گناہ ہیں تو تمام الزامات کا بہادری کےساتھ سامنا کریں،،، عمران خان نے کہا نواز شریف اور مریم نواز سزا کے خوف سے سپریم کورٹ اور نیب کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ نیب کے ضمنی ریفرنس کے مطابق مریم نواز چار مے فیئر اپارٹمنٹس کی بینفشل اونر ہیں، مریم نواز نے چیزوں کو چھپانے کیلئےجعلی دستاویز ات دیں اور جعلسازی کر کے ایک اور جرم کا ارتکاب کیا گیا