عمران خان دن رات جھوٹ بولتے ہیں، آصف کا زرداری کرپشن کا حساب مانگنا قیامت کی نشانی ہے, وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف
وزیراعلیٰ پنجاب نے لیہ جلسے میں سیاسی مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیا، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان دن رات جھوٹ بولتے ہیں، پشاور میں ڈینگی آیا تو عمران خان نتھیاگلی کےپہاڑوں پر چڑھ گئے اور بولے میں ایک ارب درخت لگارہاہوں، جو بندہ دن رات جھوٹ بولتا ہو کیا وہ آپ کے ووٹ کا حقدار ہے؟ عمران خان نے کہا وہ جنگلہ بس نہیں بنائیں گے تعلیم اور صحت پر پیسہ لگائیں گے،خیبرپختونخوا میں عمران خان کی حکومت نے کچھ نہیں کیا نہ ہسپتال بنایا اور نہ ہی ابھی تک میٹرو بس بناسکے,انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پشاور میں بجلی کے منصوبے لگانے کا کہا تھا لیکن وہ ایک کلوواٹ بھی بجلی پیدا نہ کرسکے، پنجاب حکومت صوبے میں ہزاروں میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگارہی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب آصف زرداری پر بھی خوب برسے کہا زرداری صاحب کہتے ہیں شریف برادران کی کرپشن کا حساب لیں گے، جو شخص خود سرسےپاؤں تک سراپا کرپشن ہوں وہ کرپشن کا حساب مانگے تو یہ قیامت کی نشانی ہوگی، لاڑکانہ میں اربوں کے فنڈز دیئے نہ ادھر ہسپتال ہیں نہ ہی سڑکیں,شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اگر عوام نے آئندہ بھی موقع دیا تو لیہ کو سرگودھا اور پشاور کے برابر لیکر آئیں گے، شہبازشریف نے لیہ میں یونیورسٹی بنانے کا اعلان بھی کیا