وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دو روزہ دورے پرسوئٹزرلینڈ پہنچ گئے, عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق شاہد خاقان عباسی عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔عالمی اقتصادی فورم کا دو روزہ سالانہ اجلاس چوبیس اورپچیس جنوری کوڈیوس میں ہوگا،اجلاس میں 70 سے زائد ملکوں اور38 سے زائد عالمی تنظیموں کے سربراہان شرکت کریں گے,وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عالمی بینک،بین الاقوامی مالیاتی فنڈ،ایشیائی ڈویلپمنٹ بینک،اسلامی ترقیاتی بینک کے سربراہوں کے علاوہ دیگرممالک کے صدوراور وزرائے اعظم سے بھی ملاقاتیں کریں گے,دوطرفہ اقتصادی تعاون پرتبادلہ خیال ہوگا