امریکی ریاست کنٹکی کے ہائی اسکول پر دہشت گرد حملے میں ایک شخص ہلاک،5 طلبا سمیت متعدد زخمی
امریکی ریاست کنٹکی کے علاقے بینٹن میں حملہ آور مارشل کاؤنٹی کے ہائی سکول میں گھس گیا اور اندھادھند فائرنگ کر دی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی بینٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے تمام افسران واردات کی جگہ پر پہنچ گئے اور سکول کو گھیرے میں لے لیا۔
امریکی پولیس کے خصوصی کمانڈوز سکول کے اندر گئے اور متاثرہ افراد کو سکول سے نکالا۔ افسوسناک واقعے میں ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ امریکی حکام نے دعوی کیا ہے کہ واقعے میں پانچ طالب علموں کو بھی گولیاں لگی ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس نے ایک مشکوک حملہ آور کو موقع پر گرفتار کر لیا۔ ریاست کنٹکی کے گورنر میٹ بیون نے واقعے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی اور لوگوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔