امریکی نائب صدرمائیک پنس نے امریکا کے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے نکلنے کا ارادہ ظاہرکردیا
امریکی نائب صدرمائیک پنس اسرائیل کے دورے پرپہنچے جہاں انھوں نے وزیراعظم نیتن یاہوسمیت دیگررہنماؤں سے ملاقاتیں کی۔نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات میں مائیک پنس نے ایران کے جوہرے معاہدے سے نکلنے کا ارادہ ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اتنظامیہ ایران کے ساتھ نیوکلیئرڈیل سے نکلنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔امریکی نائب صدرنے امریکی سفارتخانہ کے تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقلی سے آگاہ کیا۔امریکی نائب صدرنے مقبوضہ بیت القمدس کواسرائیل کا دارالحکومت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی سفارتخانہ کودوہزارانیس کے اختتام تک تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کردیا جائے گا۔مائیک پنس نے اسرائیلی صدرسے بھی ملاقات کی۔اس موقع پرمائیک پنس کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کی جانب سے جوہری خطرات کا مقابلہ کرے گا