قصور میں بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم عمران آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا
قصور میں ننھی زینب کو اپنی درندگی کا نشانہ بنانے والا ملزم،گرفت میں آگیا۔ملزم عمران کو آج انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائےگا،کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شیخ سجاد کریں گے، پولیس ملزم سے کی گئی تفتیش سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کرے گی،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ کورٹ میں زینب قتل کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوگی،عوام اور دیگر سیاسی اور سماجی رہنماؤں نے قاتل کو سزائے موت دینے اور سزا پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کر رکھا ہے