آسٹریلین اوپن ٹینس کے سنسنی خیز مقابلے جاری
آسٹریلین اوپن ٹینس کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں،، کوارٹر فائنل میں مایہ ناز کھلاڑی رافیل نڈال اور کروشین کھلاڑی مارین سلچ کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا،،نڈال نے پہلا سیٹ جیتا جبکہ سلچ نے اگلا سیٹ جیت کرمقابلہ برابر کردیا، تیسرے سیٹ میں نڈال انجری کا شکار ہوئے اور مقابلہ کروشین کھلاڑی کے نام ہو گیا ،،شکست کے بعد عالمی نمبر ایک کا سال میں دو بار چاروں گرینڈ سلم ایونٹس جیتنے کا خواب چکنا چور ہو گیا،، خواتین ایونٹ میں کیرولین کو اسپینش حریف کارلا نے زبردست چیلنج دیا، جس میں کیرولین نے دو سیٹ اپنے نام کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنالی،،