کراچی میں آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کا تیسرے روز بھی جاری ہے
کراچی میں آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کا آج تیسرا روز ہے۔ پاکستان اسٹیٹ آئل کا نیشنل لوجسٹک کمپنی سے معاہدہ پر ٹینکرز مالکان نالاں دکھائی دیتے ہیں۔ چئیرمین آئل ٹینکرز اونرز شمس شاہوانی کا کہناہے کہ مطالبات منوانے تک ہڑتال ختم نہیں کریں گے۔ ہڑتال کے پہلے روز سے ڈھائی ہزار ٹینکرز شیریں جناح کالونی میں کھڑے ہیں۔ کراچی سے پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بند رہنے پر پیٹرول کے بحران کا خدشہ ہے۔ آل پاکستان آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن نے الزام عائد کیا ہے کہ این ایل سی غریب ٹرانسپورٹر زکے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہا ہے اور پی ایس او کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے۔