آئی جی سندھ نے معطل ایس ایس پی راؤ انوار کی گرفتاری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کا حکم دے دیا
آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے راؤ انوار کی گرفتاری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کے احکامات جاری کردیئے ہیں، پولیس حکام کےمطابق گرفتاری کے لیے چھاپوں کی اجازت کے بعد راؤ انوار کی گرفتاری کے لیے کراچی پولیس کی ٹیم اسلام آباد بھی جائے گی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر راؤ انوار اسلام آباد سے فرار کی کوشش کے بعد کراچی نہیں آئے، راؤ انوار کی اسلام آباد میں لوکیشن لے رہے ہیں، گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس کی مدد لی جائے گی جبکہ کراچی میں بھی چھاپے مارے جائیں گے۔ادھر کیس کی تحقیقات کرنے والی تین رکنی کمیٹی کے رکن ڈی آئی جی ایسٹ سلطان خواجہ کے مطابق پولیس نے راؤ انوار اور دیگر کی گرفتاری کے لیے قانونی تقاضے پورے کرلیے ہیں، سلطان خواجہ نے بتایا کہ نقیب اللہ کیس میں نامزد راؤ انوار اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے