افغانستان کے شہرجلال آباد میں غیرملکی این جی اوکے دفترکے گیٹ پرخودکش حملے کے نتیجے میں پولیس افسر سمیت 3افراد ہلاک،12خواتین سمیت43 زخمی ہوگئے
افغانستان ایک بارپھردہشت گردوں کے نشانے پر۔افغان شہرجلال آباد میں غیرملکی این جی او"سیودی چلڈرن"پردہشتگروں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں پولیس افسرسمیت 3افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں بارہ خواتین بھی شامل ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق تمام زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ترجمان افغان صوبائی گورنرکے مطابق ایک خودکش حملہ آورنے غیرملکی این جی اوکے گیٹ پرخود کواڑا لیا جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔سیکیورٹی فورسزنے موقع پرپہنچ کرآپریشن کرتے ہوئے چاردہشت گردوں کوہلاک کردیا۔دہشت گرد تنظیم داعش نے غیرملکی این جی اوپرحملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔دوسری جانب دہشتگرد حملے کے بعد غیرملکی این جی اونے احتجاجاً افغانستان بھرمیں کام بند کردیا ہے