معاشی طورپر ابھر تاہوا پاکستان دنیا کیلئے ایک مثال ہے۔ مریم اورنگزیب
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم میں پاکستان کی نمائندگی کی، وزیراعظم نے ڈیووس میں اہم عالمی تجارتی اداروں کے سربراہوں سے ملاقات کی، ملاقاتوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری پرسیرحاصل گفتگوہوئی، وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ سی پیک کی صورت میں پاکستان میں سرمایہ کاری آرہی ہے، خطے کے ممالک سی پیک سے مستفید ہوناچاہتے ہیں، مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے،،ملک میں انفراسٹرکچر کی مضبوطی اور ترقی کے مختلف منصوبوں پر کام ہو رہا ہے ،،ملک میں تجارتی سرگرمیوں کی بحالی سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے وژن کا ثمر ہے،ورلڈ اکنامک فورم میں نمائندگی کرنے والے پاکستانی وفد میں سب سے زیادہ خواتین ہیں، دنیا بھر سے آنے والے وفود کے مقابلے میں پاکستان کے وفد میں خواتین کی نمائندگی سب سے زیادہ ہے