عمان میں7 کروڑ 33 لاکھ روپے میں گاڑی کی گولڈ نمبر پلیٹ نیلام
دنیا بھر میں گاڑیوں گولڈ نمبر پلیٹوں کی فروخت اور نیلامی ہوتی رہتی ہے مگر اردن میں حال ہی میں ایک نمبرپلیٹ نے سات کروڑ 33 لاکھ روپے میں نیلا م ہو کر تمام سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالے۔اردنی ذرائع ابلاغ کے مطابق عمان کے ایک نیلام مرکز میں پیش کی گئی نمبر پلیٹ 4 لاکھ 50 ہزار اردنی دینار یعنی سات لاکھ 33 ہزار امریکی ڈالر کے مساوی رقم میں فروخت کی گئی۔ اس میں 16 فی صد ٹیکس کی رقم بھی شامل ہے۔پاکستانی کرنسی میں نیلامی کی رقم 7 کروڑ 33 لاکھ روپے بنتی ہے۔یہ نمبر پلیٹ کسی عراقی دولت مند نے خرید کی ہے۔ نیلام گھر میں فروخت کے لیے رکھی دیگر اشیاءمیں بعض 8 ہزار اردنی دینار سے 4 لاکھ 50 ہزار دینار تک تھیں۔ ایک نمبر پلیٹ 63 ہزار اردنی دینار میں فروخت کی گئی۔