زینب کے قاتل عمران کے بینک اکاؤنٹس کے انکشافات پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کیس کی تحقیقات جے آئی ٹی کے سپرد کردی
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے زینب قتل کیس میں ملوث ملزم عمران کے بینک اکاؤنٹس کے حوالے سے خبریں سامنے آنے کے بعد تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو ہدایات جاری کردی، ان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے فوری رپورٹ پیش کی جائے، شہبازشریف کی ہدایت پر پنجاب حکومت نےاس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق زینب قتل کیس کی تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی پولیس کی سربراہی میں پہلے سےقائم جے آئی ٹی میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کے نمائندے اور ڈی جی فرانزک سائنس لیبارٹری کوبھی شامل کرلیا گیا ہے