خارجہ امور کے اتاثیوں اور مشیروں کے وفد کا کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ, دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار سے آگاہ کیا گیا
آئی ایس پی آرکے مطابق خارجہ امور کے اتاثیوں اور مشیروں پر مشتمل چوبیس رکنی وفد نے کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ کیا، وفد کو پاک فوج کی جانب سے خیبرپختونخوا اور فاٹا کی موجودہ سیکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، وفد کو دہشتگدی کیخلاف جنگ میں کامیابیوں اور قیام امن کیلئے کی گئی کوششوں سے آگاہ کیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق قبائلی علاقوں میں آپریشن اور اس کے بعد تعمیراتی کام سے متعلق بھی وفد کو بتایا گیا، قبائلی علاقوں میں تعمیرو ترقی کے بعد ہونے والی مثبت تبدیلی اور عوام کے معیار زندگی بہتر بنانے سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا، وفد کو فاٹا ریفارمز، پاک افغان سرحد پر بارڈر مینجمنٹ سسٹم اور باڑ لگانے سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وفد نے خیبرایجنسی کے دور دراز علاقوں کا بھی دورہ کیا،وفد کو خیبر فور آپریشن میں حاصل ہونیوالی کامیابیوں سے بھی آگاہ کیا گیا