فٹنس مسائل قومی کرکٹ ٹیم کی ناکامی کا سبب بنے۔ ٹیم کی واپسی پرشکست کی وجوہات کاتعین کرینگے, چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف فٹنس مسائل قومی کرکٹ ٹیم کی ناکامی کا سبب بنے۔ ٹیم میں نوجوان کھلاڑی شامل ہیں، کوچز بھرپور محنت کررہے ہیں، کھلاڑیوں کی غیرملکی لیگز میں شرکت سے متعلق جلد واضح پالیسی جاری کریں گے,نجم سیٹھی نے ون ڈے سیریزمیں ہار کی وجہ فاسٹ بولرزکی انجری کوقرار دیا۔انہوں نے پاکستان سپر لیگ کو درپیش خطرات کی افواہوں کی تردید کر دی,نجم سیٹھی نےانٹرنیشنل لیگز کھیلنے والے کھلاڑیوں کیلئے قواعدوضوابط بنانے کا اعلان بھی کیا ،انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کا دورہ یقینی ہے،ٹرائی لیٹرل سیریز بھی کھیلیں گے، امید ہے کہ وہ منافع بخش ہو گی