پیرس کے مرکزی دریا میں پانی کی سطح مسلسل بند ہو رہی ہے
فرانس کا دارلحکومت پیرس جسے خوشبوؤں کا شہر بھی کہا جاتا ہے، ہر انسان کے دل کے بہت قریب ہے ،، لیکن اب خطرناک بات یہ ہے کہ اس خوبصورت شہر پر سیلاب کا خطرہ منڈلانے لگاہے ،، پیرس کے شہر میں سے گزرتا ہوا قدرتی دریائے سینا میں پانی کی سطح بلند ہوتی جا رہی ہے ،، جس کے بعد سے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے ،، 1910 میں شہر میں سیلاب نے تباہی مچائی تھی ،، اس کے بعد 1955 میں بھی شہر کو سیلاب کا سامنا کرناپڑا ،، 70 کی دہائی میں بھی یہ قدرتی آفت شہر میں آئی،، اس کے بعد اب دوبارہ 2018 میں سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے ،، اور کچھ علاقوں کو خالی کروا لیا گیا ہے ،، یاد رہے کہ یہ دریا شہر کے بیچ سے گزرتا ہے اور مرکزی مقام پر موجود ہے ،،