بھارت کا یوم جمہوریہ، کشمیر میں یوم سیاہ,وادی میں مکمل ہڑتال،ریلیاں نکال کر بھارت سے نفرت کا اظہار
بھارت کے یوم جمہوریہ کو آزادکشمیر بھر میں یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا تمام ضلعی و تحصیلی صدر مقامات پر بھارت مخالف جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں ،راولاکوٹ میں نکالی گئی احتجاجی ریلی کے شرکاء نے بینرز اور سیاہ جھنڈے اٹھائےتھے، ریلی شہر بھر کا چکر لگانے کے بعد صابر شہید سٹیڈیم میں احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کرگئی، اس موقع پر خطاب کرتے مقررین نے کہا کہ نام نہاد جمہوریت کے دعویدار بھارت نے کشمیر پر جابرانہ قبضہ کر رکھا ہے اور ان پر مظالم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ مقررین نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ اقوام عالم پر بھارت کے مکروہ عزائم کو بے نقاب کرنے اور مقبوضہ کشمیر کی مکمل آزادی تک کشمیری اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ، جلسے کے اختتام پر تحریک آزادی کے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے دعائیں بھی کی گئیں