زینب کا قاتل جلد کیفرکردار تک پہنچے گا۔ ملزم کو سرعام پھانسی دینی چاہیے۔ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ زینب کا قاتل جلد کیفرکردار تک پہنچے گا۔ ملزم کو سرعام پھانسی دینی چاہیے۔ اگر ایسا قانون نہیں ہے تو بنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔ سابق وزیراعظم پر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی۔ عوام نوازشریف کوچوتھی باربھی وزیراعظم منتخب کریں گے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کچھ دن پہلے لاہور میں خالی کرسیوں کا جلسہ ہوا تھا۔ سینیٹ اور عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ووٹ کے تقدس کی خاطر رابطہ مہم شروع کی ہے۔ نوازشریف جہاں سے گزرتے ہیں لوگ اکٹھے ہو جاتے ہیں۔ وہ جہاں بولتے ہیں وہیں پر جلسہ شروع ہو جاتا ہے