پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ
ماؤنٹ مین گونی میں کھیلے جانے تیسرے اورفیصلہ کن میچ میں پاکستان کے بلے بازوں میں چھیالیس رنز کیساتھ فخر زمان نمایاں رہے ،، احمد شہزاد نے 19، بابر اعظم نے 18، سرفراز احمد نے 29، عمر امین نے 21، فہیم اشرف نے 8، جبکہ عامر یاسین نے 9 اور حارث 20 رنز بنائے،یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے اس دورے میں کھیلے گئے پانچ ون ڈے اور پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کی سب سے بہترین اوپننگ شراکت صرف 14 رنز کی رہی تھی جبکہ پانچ میچوں میں یہ شراکت دوہرے ہندسے میں بھی داخل نہ ہو سکی تھی،،اس وقت نیوزی لینڈ ٹی 20 کی عالمی رینکنگ میں 125 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور پاکستان 124 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے،،اس سے قبل پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ نے کلین سویپ کرتے ہوئے پانچوں میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی