بچوں کی نازیبا ویڈیو بنانے والے گروہ کا ملزم گرفتار، الیکٹریکل انجئینئر تیمور کے لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر سےڈیٹا برآمد
انٹرپول کینیڈا کی اطلاع پر ایف آئی اے حرکت میں آئی ،،،پی ٹی سی ایل اور آئی پی ایڈریس کے ذریعے ایف آئی اے کی ٹیم ملزم تک پہنچی اور جھنگ کے علاقے صدر سے گرفتار کیا،ایف آئی اے کے مطابق ملزم تیمورکے لیپ ٹاپ اورکمپیوٹر سے 60 جی بی ڈیٹا برآمد کیا گیا ہے،، بین الاقوامی گروہ میں مختلف ممالک کے لوگ شامل ہیں جو آپس میں نازیبا فلمیں اور ویڈیوز شیئرز کرتے ہیں،،ملزم تیمور نے دو سال پہلے گروپ جوائن کیا،،،ایف آئی اے کا کہناہےکہ اس بات کی تحقیقات کررہے ہیں کہ اس گروپ میں کتنے لوگ شامل ہیں،،جبکہ ملزم تیمور کے مطابق وہ ذہنی تسکین کے لئے یہ کام کرتا تھاکہ اس دوران مزید گروہ کے ممبران سے لنکس بڑھتے گئے