کراچی میں پولیس محافظ نہیں قاتل بن چکی ہے, راؤ انوار کے پیچھے بڑے بڑے سیاست دان ہیں, عمران خان
کراچی میں ماروائے عدالت قتل کیے گئے نقیب اللہ محسود کیلیے منعقدہ گرینڈ جرگہ سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں پہلے بھی بتایاگیا تھا کہ یہاں پختونوں پر ظلم ہورہا ہے, چیف جسٹس نے وعدہ کیا ہے کہ انصاف ملے گا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پولیس حفاظت کے بجائے ظالم بن گئی ہے، نظام کو بدلنا ہوگا۔ جہاں قانون سے کھلواڑ ہوتا ہو اس پولیس نظام کے خلاف اعلان جنگ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ راؤانوار کے پیچھے بڑے بڑے سیاستدان ہیں , چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ کے پی کے پولیس ایکٹ کے تحت وہاں کے پولیس نظام میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں کرسکتا۔ ہم نہیں چاہتے کسی کے باپ کو ظلم کا شکار ہونا پڑے,راؤانوار قاتل ہے۔ پتا لگانا ہوگا اس کے پیچھے کون ہے ,عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں امن پیدا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ نفرتیں پھیلا کر ووٹ لینے والا مسلمان نہیں ہوگا