ملک میں خطرناک دھند کا راج رہے گا۔
ملک میں خون جما دینے والی سردی نے پھر سے زور پکڑ لیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹون کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند کا راج رہے گا گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا، جبکہ پنجاب کے میدانی علاقے اور سکھر ڈویژن شدید دھند کی لپیٹ میں رہے، سب سے زیادہ سردی کوئٹہ میں منفی 5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی