ہالی وڈکی نئی فلم ’ میز رنر دی ڈیتھ کیور‘ نے باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی
نارتھ امریکن با کس آفس پرفلم ’ میز رنر دی ڈیتھ کیور‘ نے آتے ہی قبضہ کرلیا،فلم اب تک 2 ارب 60 کروڑ روپے بٹور کر سب سے آگے نکل گئی ہے،،’ میز رنر دی ڈیتھ کیور‘ رائٹر جیمز ڈیشنرکی کتاب سے ماخوذ ہے جبکہ اس فلم کے ہدایت کار ویس بال ہیں، فلم میں ڈائلن او برائن اور جیکب لوف لینڈ نے اپنے سابقہ کردارمیں ایک بار پھر سے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گِرد گھوم رہی ہے، جسے اس کے خاندان سے الگ کر کے نامعلوم مقام پرمشکل ترین ٹاسک کی انجام دہی کے لیے چن لِیا جاتا ہے اپنی ریلیز کے ابتدائی3 دنوں میں فلم نے مجموعی طور پر 2 ارب 60 کروڑ روپے بٹورے اور پہلی پوزیشن حاصل کی