وزیر ٹرانسپورٹ ناصر شاہ نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو کراچی اور سندھ میں 15 فروری تک نئی بسیں چلانے کی یقین دہانی کرادی
وزیراعلٰی سندھ کی زیرصدارت اجلاس میں بریف کیا گیا کہ انٹراسٹی منصوبے کے لیےدو ارب روپے مختص کرکے سندھ مضاربہ لمیٹڈ کو دیے۔ اس فنڈ سے سندھ مضاربہ لمیٹڈ سبسڈی دینے کا معاہدہ ہوگیا ہے۔ وزیرٹرانسپورٹ ناصر شاہ نے بتایا کہ مجوزہ منصوبے کے تحت بسیں چلانے میں پندرہ فیصد ٹرانسپورٹر اور پندرہ فیصد حکومت دے گی۔ باقی ستر فیصد قرض ہوگا۔ نجی کمپنی نے دوسواٹھاسی بسیں پانچ روٹس پر چلانے کے لیے پیشکش کی ہے، ان روٹس میں قیوم آباد سے قصبہ کالونی، بلدیہ سے قائدآباد، شاہ فیصل کالونی سے فشریز، لانڈھی سے سرجانی ٹاؤن اور لانڈھی سے بلدیہ شامل ہیں جبکہ نجی کمپنی کو بتیس بسیں شاہراہ فیصل پر چلانے کی پیشکش کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ منصوبے کے لیے مزید دوسوپچپن ملین روپے منظور کرلیے ہیں ۔ پندرہ روز میں بسیں شاہراہ فیصل پر چلتے دیکھنا چاہتا ہوں، انٹر سٹی بسوں کے لیے بھی ڈیوو پرپوزل آیا ہے،