پاکستان نے کابل ملٹری اکیڈمی پر دہشت گردوں کے حملہ کی شدید مذمت کر دی
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان کابل میں ملٹری اکیڈمی پر دہشت گرد حملے کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔ دہشت گرد حملے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ اور افسوس ہے۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ پاکستان کی حکومت اور عوام افغان عوام اور حکومت سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔ پاکستان اپنے افغان بھائیوں اور بہنوں کے درد کو محسوس کرتا ہے اور افغانستان میں حالیہ دہشت گردی کی لہر پر تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ پاکستان میں حال ہی میں اٹھارہ سو علمائے کرام نے پیغام پاکستان کے نام سے ایک جامع تحریر میں دہشت گرد حملوں کے خلاف فتویٰ دیا ہے جس کے مطابق خودکش حملوں اور دہشت گردی کا کہیں بھی کوئی جواز نہیں ہے