فرانس میں لگی چاکلیٹ سیل پر لوگوں نے دھاوا بول دیا
پیرس (این این آئی)فرانس میں لگنے والی نیوٹیلا چاکلیٹ سپریڈ پر 70 فیصد سیل کا سن کر لوگوں نے وہاں دھاوا بول دیا۔ سپر مارکیٹ میں لگنے والی 70 فیصد سیل کے موقع پر خریداروں کا رش دیکھ کر سپر مارکیٹ کی انتظامیہ خود پریشان ہو کر رہ گئی۔سیل کا سن کر شہری سپر مارکیٹ پر یوں ٹوٹے جیسے اس کے بعد دوبارہ انہیں خریدنے کا موقع نہیں ملے گا۔ دھکم پیل اور چھینا جھپٹی کا عالم دیکھ کر انتظامیہ نے پریشان ہو کر پولیس بلوانے کی دھمکی بھی دے ڈالی۔