مونٹی کارلومیں ورلڈ ریلی چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا
مونٹی کارلومیں ورلڈ ریلی چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ڈرائیورزنے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا،،یہ کار ریس17مختلف مرحلوں پر مشتمل تھی، جس میں تمام ڈرائیورز کو مختلف دشوار راستوں سے گزرنا تھااس دوران کئی ڈرائیورز معمولی حادثات کا شکار بھی ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوا،4روز تک جاری رہنے والی اس ریلی کے ابتدائی راؤنڈز سے ہی فرنچ ڈرائیور سیباسٹین اوگیئر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے جیت اپنے نام کرلی