بھارت نے پاکستان کو انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں 203 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو 273 رنز کا ہدف دیا لیکن پاکستانی بلے بازوں کی بیٹنگ بھارتی باؤلرز کےسامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے،،کھیل کے آغاز سے ہی پاکستانی بیٹسمینز کی وکٹیں خشک پتوں کی طرح گرنےلگی اور69 کے مجموعی سکور پر ساری ٹیم ڈھیر ہوگئی بھارت کی جانب سے شبمن گل نے ناقابل شکست سنچری اسکور کی جبکہ منجوٹ کالرا نے 47 رنز بنائے ،،پاکستانی بلے باز روحیل نذیر 18 رنز کیساتھ نمایاں رہےاور محمد موسیٰ نے 67 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، ارشد اقبال نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین آفریدی نے ایک وکٹ لی،،بھارت کا ٹاکرا فائںل میں آسٹریلیا کیساتھ ہوگا