میں نے سپریم کورٹ میں منی ٹریل دی: جہانگیر ترین
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ آرٹیکل باستھ ون ایف بہت وسیع ہے۔ اس آرٹیکل کے تحت لوگوں کو ایک ہی طرح کی سزائیں ملی ہیں ۔ میرے خیال میں آرٹیکل کی تشریح کرنا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ جعلی ڈگری،منی ٹریل پر نااہلی مختلف چیزیں ہیں۔ انصاف کی فراہمی عدالت کا خاصا ہے۔ عدالت میں ذاتیات اور شخصیات کامسئلہ نہیں ہوتا جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ نواز شریف نے منی ٹریل نہیں دی ان کے اثاثے زیادہ ہیں،نااہلی کی وجہ کی بنیاد پر مدت کا تعین ہونا چاہیے ،نواز شریف نے قطری خط دیا میں نے منی ٹریل دی میرا کیس ان سے مختلف ہے۔