بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم اسلام آباد، راولپنڈی، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی ہے۔ کالام میں 8، چترال 3، پٹن 2 اور دروش میں 1 انچ برف باری ریکارڈ کی گئی۔