برازیل: جیل میں جھڑپ کے دوران 10 قیدی ہلاک
برازیل میں ایک جیل میں دو گروپوں کے درمیان ہونے والی لڑائی کے نتیجے میں 10 قیدی اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے برازیل کے محکمہ انصاف کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی ریاست سیارا میں واقع ایک جیل میںلڑائی قیدیوں کے دو گروپوں کے درمیان ہوئی۔ محکمہ انصاف کے ترجمان کے مطابق جیل کے گارڈز جیل کا کنٹرول حاصل کرنے اور حالات پر قابو پانے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔