آپریشن ردالفساد : دس مشتبہ دہشت گرد گرفتار, بھاری مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ برآمد
آئی ایس پی آر ترجمان کے مطابق آپریشن ردالفساد ملک بھر میں کامیابی سے جاری ہے،،ایف سی اور انٹیلی جنس اداروں نے خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی اور ڈیرہ مراد جمالی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کی،،اور دس مشبتہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا،،سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا،،جس میں بارودی سرنگیں،،ڈیٹونیٹرز،،دستی بم اور مختلف اقسام کے ہتھیار شامل ہیں