راؤانواروٹس ایپ پررابطہ کررہا ہے،راؤ انوار ائیرپورٹ سے کیسے نکلا یہ بات اسلام آباد پولیس سے پوچھیں،آئی جی سندھ
آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے رجسٹرارسپریم کورٹ سے ملاقات کی،میڈیا سے غیررسمی گفتگومیں آئی جی سندھ نے کہا کہ راؤ انواروٹس ایپ پررابطہ کررہا ہے،اس کوٹریس کرنے کی کوشش کررہے ہیں،وٹس ایپ کال ٹریس کرنے کے لیے پی ٹی اے سے رابطہ کیا ہے،حساس اداروں سمیت سب سے رابطہ کررہے ہیں،اے ڈی خواجہ نے کہا کہ ایسی باتیں نہ کی جائیں جس سے صورتحال خراب ہو،پولیس نے اپنا کام کرلیا ہے،ایف آئی آردرج ہے جوقانونی کارروائی تھی وہ کرلی ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ راؤانوارائیرپورٹ سے کیسے نکل گیا جس پراے ڈی خواجہ نے کہا کہ یہ بات اسلام آباد پولیس سے پوچھیں،اسلام آباد پولیس کے پاس معلومات نہیں تھیں،انھوں نے کہا کہ ضروری نہیں ہے کہ راؤانوارنے جعلی دستاویزات بنائے ہوں،ہم نے جعلی دستاویزات سے متعلق ایف آئی اے سے رابطہ کیا ہے