تحصیل لنڈی کوتل کے بازارذقہ خیل میں امن لشکر کے رضاکار معمول کے گشت پرتھے کہ راستے میں دہشتگردوں نے ریمورٹ کنٹرول بم کا دھماکہ کردیا جس کے نتیجے میں پک اپ میں سوار پانچ رضاکار جاں بحق ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کوتحویل میں لے کر آبائی علاقوں کی طرف روانہ کر دیا۔شدت پسندوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔