لاہورکے کئی علاقوں میں ہلکی اور کئی میں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، بعض علاقوں میں نکاسی آب کا نظام بہتر نہ ہونے کے باعث گلیوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ادھر راولپنڈی اور پشاور میں بھی بارش کے باعث موسم خوشگوارہوگیا۔ ملک کے دیگر علاقوں گلگت بلتستان، بنوں ڈویژن اور کشمیر میں بھی چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہونے والے بارش نے گرمی کی شدت کو کم کردیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگلت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔