زرداری کا اوبامہ کو خط، جنرل کیانی کو انکی کمزور حکومت کو گرانے سے باز رکھا جائے ۔
7 مہینہ پہلے

فنانشل ٹائمز نے صدر آصف علی زرداری کے امریکی صدر باراک اوبامہ کو لکھے گئے خفیہ خط کا انکشاف کیا ہے ،جس میں انہوں نے صدر اوبامہ کو درخواست کی ہے کہ جنرل کیانی کو انکی کمزور حکومت کو گرانے سے باز رکھا جائے – لندن کے اخبار روزنامہ فنانشل ٹائمز میں صدر زرداری کی جانب سے دو مئی کو اسامہ بن لادن آپریشن کے ایک ہفتے بعد امریکی صدر باراک اوبامہ کو لکھا گیا خط شائع کیا گیا ہے۔خط میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صدر زرداری نے امریکی صدر باراک اوبامہ کو پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی کے حقانی نیٹ ورک سے رابطے ختم کرنے کیلئے نئی نیشنل سیکیورٹی ٹیم لانے کی پیشکش کی تھی۔صدر زرداری نے یہ پیشکش پاکستانی نژاد امریکی سرمایہ کار اور بزنس مین منصور اعجاز کے ذریعے بھی بھجوائی تھی۔ فنانشل ٹائمز میں ہی لکھے گئے منصور اعجاز کے آرٹیکل میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ اسے سینیئر پاکستانی سفیر کی جانب سے ٹیلیفون پر پاکستان ملٹری اور آئی ایس آئی کے حوالے سے خصوصی پیغام موصول ہوا تھا جسے وائٹ ہاﺅس تک پہنچانے کا کہا گیا تھا۔نومئی کو لکھا گیا خط دس مئی کو ایڈمرل مائیک مولن کو وصول ہوا جس کے بعد اگلے دن انہوں نے وائٹ ہاﺅس میں خصوصی اجلاس بلایا ، جس میں پاکستان نیشنل سیکیورٹی کے حکام نے شرکت کی ، لیکن نہ تو آئی ایس آئی نے ایڈمرل مائیک مولن کے بیان پر توجہ دی نہ ہی پاک فوج اسے کسی خاطر میں لائی
Print This Post
Email This Post












