نتخابی تھیلوں سے فارم پندرہ کی برآمدگی کے مطالبے پر تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کو لینے کے دینے پڑ گئے
ذرائع کا کہنا ہے کہ فارم پندرہ کی گمشدگی کے معاملے میں سندھ تمام صوبوں پر بازی لے گیا ہے انتخاب تھیلوں سے فارم 15 نہ ملنے کے حوالے سے تحریک انصاف سب پر بازی لے گئی ہے،سندھ میں قومی اسمبلی کے فارم 15 گم ہونے کی شرح 45 فیصد رہی،خیبرپی کے میں قومی اسمبلی کے حلقوں میں فارم 15 گم ہونے کی شرح 43 فیصد رہی۔۔اس معاملے میں بلوچستان تیسرے اور پنجاب چوتھے نمبر پر رہا۔بلوچستان میں 40 فیصد اور پنجاب میں 29 فیصد فارم 15 نہیں ملے۔۔ 85فیصد حلقوں کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر قومی اسمبلی کے 33 فیصد فارم 15 غائب ہیں۔تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے حلقوں میں 44 فیصد فارم 15 نہیں ملے، پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی کے حلقوں میں 40 فیصد فارم غائب ہیں۔ن لیگ کے کامیاب امیدواروں کے حلقوں میں فارم 15 گم ہونے کی شرح 28 فیصد رہی۔