پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی

وزارت پٹرولیم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم اور وزیر خزانہ نہ ہونے کی وجہ سے قیمتوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے ترجمان کے مطابق نئے وزیراعظم کے انتخاب تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی جائیں گی۔ فیصلہ مخصوص حالات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اوگرا نے یکم اگست سے پیٹرول تین روپےسڑسٹھ پیسے فی لٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل پانچ روپے سات پیسے فی لٹر مٹی کے تیل کی قیمت میں تیرہ روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں دس روپے اضافے کی سفارش کی تھی۔

Most Popular