عیدالاضحی کی آمد کے ساتھ ہی سبزیوں کی قیمت میں دگنا اضافہ ہوگیا
عید کی آمد کے باعث سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنےلگیں،دکاندارمن مانے ریٹس وصول کرنے لگے۔ پیاز ٹماٹر،ادرک،سبز مرچ ،،لہسن کے علاوہ سلاد کے سامان اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں سو گناسےزائد اضافے نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا۔شہریوں کی بڑی تعداد سبزی منڈیوں میں موجودہونے کےباوجود مہنگائی کے ہاتھوں اس بات کافیصلہ نہیں کر پا رہے کہ کیا چیز خریدی جائے اور کیا نہ خریدی جائے۔شہریوں کا مطالبہ ہے کہ انتظامیہ منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کرے تاکہ عید قرباں شہریوں کی جیب پر بھاری نہ پڑے۔دوسری جانب قیمتوں پر عمل درآمد کرانے کے لیے سبزی منڈی میں مارکیٹ کمیٹی کا کوئی رکن اور انتظامیہ اہلکار موجود نہیں۔