ایل این جی کی درآمد سے حکومت کو بجلی کی 20 فیصد قلت پر قابو پانے میں مدد ملی۔
ائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی درآمد سے حکومت کو بجلی کی 20 فیصد قلت پر قابو پانے میں مدد ملی ہے جبکہ ایل این جی کی مدد سے قدرتی گیس کی 25 فیصد ضروریات کی تکمیل کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔ 400 ایم ایم سی ایف ایف ڈی کی مدد سے 9 بجلی گھروں کو چلا کر 2000 میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔ ایوان صنعت و تجارت لاہور کے صدر عبدالباسط نے کہا ہے کہ ایل این جی کی درآمد سے توانائی کی قلت کے مسئلہ پر قابو پانے میں مدد حاصل ہو ئی ہے جس سے صنعتی شعبہ کے مسائل سمیت گھریلو صارفین کیلئے گیس کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے۔