پٹرول اور سی این جی کی قیمتوں میں کمی کے بعد اب ایل پی جی کے نرخ بھی فی کلو پندرہ روپے کم کردیئے گئے، جن کا اطلاق کل سے ہوگا۔

پٹرول اور سی این جی کی قیمتوں میں کمی کے بعد اب ایل پی جی کے نرخ بھی فی کلو پندرہ روپے کم کردیئے گئے، جن کا اطلاق کل سے ہوگا۔

پٹرول اور سی این جی کی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت نے ایل پی جی کے نرخ بھی کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تین جولائی سے نافذ العمل ہونے والی نئی قیمتوں کے مطابق گھریلو سلنڈر پر ایک سو اسی روپے جبکہ کمرشل سلنڈرپر سات سو بیس روپے کمی کی گئی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل حکومت کی جانب سے گھریلو صارفین کے لئے گیس اکیاون فیصد سستی کرنے کا اعلان کی گیا تھا۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular